کراچی : صوبائی محکمہ صحت نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈائفری کونسل کے لئے سندھ سے رکن نرس اعجاز علی کلیری کا باقائدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے ۔ محکمہ صحت نے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآڈینیشنز کے سیکریٹری کولیٹر جاری کر دیا ہے ۔
لیٹر کے مطابق پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل ایکٹ 1973 کے سیکشن 3(1)کے تحت محکمہ صحت نے سندھ سے رکن کے لئے 23فروری کو انتخابات کرائے تھے جس میں اعجاز علی کلیری کامیاب رہے اور سندھ سے منتخب ہوئے ۔ اس لئے محکمہ صحت سندھ اعجاز علی کلیری کا اعلامیہ جاری کرتا ہے کہ وہ سندھ سے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے رکن ہیں ۔