منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

صوبائی کوآرڈینیٹر پریونٹیو پروگرام بلوچستان کی زیر صدارت وی پی ڈی سرویلنس جائزہ اجلاس

لسبیلہ: صوبائی کوآرڈینیٹر پریوینٹیو پروگرام بلوچستان ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے صوبائی وی پی ڈی سرویلنس جائزہ اجلاس (ای پی آئی) کی صدارت کی۔

صوبائی کوآرڈینیٹر پریوینٹیو پروگرام بلوچستان ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے خسرہ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور ضلع لسبیلہ میں وبائی امراض سے متعلق جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بیماریوں کی نگرانی کسی بھی صحت کے نظام کا ایک اہم جزو ہے۔ نگرانی کا ایک اچھا نظام پروگراموں کو صحیح سمت فراہم کرتا ہے۔ ہمیں بروقت ردعمل کے لیے کمیونٹیز کو شامل کرکے ایک اچھا سرویلنس سسٹم قائم کرنے کی  ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیم لسبیلہ وباء کے ردعمل کے حوالے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ خسرھ بہت متعدی بیماری ہے جو موت کا سبب بنتی ہے لیکن ہم اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا کر بچا سکتے ہیں جو دہلیز پر مفت دستیاب ہے۔