ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

صوبائی وزیر کا اچانک دورہ : ٹی ایچ کیو ہسپتال خانپور میں مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

لاہور : صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر اختر ملک کے دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال خان پور رحیم یار خان کے دوران مریضوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال خانپور میں طبی سہولیات کی فقدان پر شکایات کے انبار لگا دیئے ۔وزیر صحت کے اچانک دورے کے موقع پر ایم ایس، ڈی ایم ایس اور متعلقہ عملہ بھی ڈیوٹی سے غائب تھا جس پر صوبائی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کیا

ناقص کارکردگی اور بد انتظامی پرصوبائی وزیر نے ایم ایس ڈاکٹر خان وزیر ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر یحییٰ اطہر رحمانی اور اے ایم ایس کو موقع پر معطل کرنے کے احکامات جاری کئے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایم ایس، ڈی ایم ایس اور اے ایم ایس کو دور دراز علاقوں میں ٹرانسفر کیا جائے اور انکی کارکردگی کو چیک کیا جائے۔ وزیر صحت نے سی ای او ہیلتھ رحیم یار خان ڈاکٹر حسن کو شو کاز نوٹس جاری کیا۔

ڈاکٹر اختر ملک نے وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، فارمیسی میں ادویات و دیگر طبی سہولیات کی جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت میں صرف فرض شناس اور ایماندار ڈاکٹر، عملہ رہے گا۔تمام ہیلتھ فیسلیٹیز میں کرپشن سے پاک ماحول فراہم کرنا میرا مشن و عزم ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ تمام ہسپتالوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں محکمہ صحت کی مانیٹرنگ ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔ہسپتالوں میں عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔