ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

عالمی ہفتہ برائے اینٹی بائیوٹک ادویات پر ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب کے دفتر میں آگاہی واک

لاہور : ورلڈ اینٹی بائیوٹک ویک کے سلسلہ میں ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب کے دفتر میں آگاہی واک کا انعقادکیا گیا جس کی قیادت ڈائریکٹرز ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سہیل ارشد رانا اور ڈاکٹر شاہد مگسی نے کی جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یداللہ اور سٹاف نے واک میں بھرپور شرکت کی ۔

واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے متعلق مختلف اگاہی نعرے درج تھے ۔شرکاء نے کوپر روڈ اور ڈی جی آفس کے اندر سڑکوں پر واک کی۔واک میں بڑی تعداد میں طبی عملے اور عوام نے شرکت کی۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سہیل ارشد رانا نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال علاج کو مشکل تر بناتاہے،اینٹی بائیوٹک کا استعمال ہمیشہ مستند معالج کے مشورہ سے کیا جائے۔شہری خود سے اینٹی بائیوٹک کا استعمال اور اتائی ڈاکٹرز سے پر ہیز کریں۔

ڈاکٹر شاہد مگسی نے کہا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال خطرناک رجحان ہے۔ہرسال ہیپاٹائیٹس، انفیکشن کنٹرول پروگرام کے تحت پنجاب میں نومبر میں اینٹی بائیوٹک آگاہی ہفتہ منایا جاتا ہے۔اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔