جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

صوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اختر ملک کا رکن صوبائی اسمبلی پنجاب مخدوم زین قریشی کے ہمراہ ہیلتھ سکریننگ کیمپوں کا دورہ

لاہور : صوبائی وزیر محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مخدوم زین قریشی، ڈپٹی سیکریٹری ٹیکنیکل محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب ڈاکٹرماریہ ممتاز اور دیگر کے ہمراہ ملتان میں ڈیرہ محمدی اور نو کسی کے مقامات پر لگائے گئے ہیلتھ سکریننگ کیمپوں کا دورہ کیا۔

علاقہ عمائدین اور لوگوں کا صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر محمد اختر ملک اور ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم زین قریشی کا والہانہ استقبال کیا اور صوبائی وزیر اور ممبر صوبائی اسمبلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ صوبائی وزیر نے مختلف کاونٹرز پر سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔

پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان ڈاکٹر غلام یٰسین صابر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ ہیلتھ سکریننگ کیمپ ملتان میں ڈیرہ محمدی اور 9کسی کے مقامات پر لگائے گئے اور دونوں سکریننگ کیمپوں میں اب تک 4 ہزار لوگوں کی سکریننگ کی گئی ہے جبکہ اب تک 3 ہزار سے زائد لوگوں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہیلتھ سکریننگ کیمپوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی، ملیریا، ٹی بی،ایچ آئی ایڈز، ذیابیطیس، ہائی بلڈ پریشر، سانس کی بیماریوں، ذہنی مسائل، چھاتی کا کینسر، سرویکل کینسر اور غذائی قلت کے شکار بچوں کی مفت سکریننگ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ اور کورونا اور ہیپاٹائٹس بی کے حفاظی ٹیکہ جات، بچوں کے لیے بارہ بیماریوں سے بچاؤ کی تمام ویکسینز بھی لگائی گئیں۔ اس کے علاوہ فیملی پلاننگ اور حاملہ خواتین کے چیک اپ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر محمد اختر ملک نے کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر فیلڈ اسٹاف بنیادی اکائی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی محنت اور جذبہ کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر بلاامتیاز اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔ اس طرح کے مزید کیمپ دیگر علاقوں میں لگائے جانے پر بھی کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین کے مسائل فوری حل کیے جائیں گے اور لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا۔