سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور میں ورلڈ وٹامن ’’ڈی ‘‘ کے دن کی مناسبت سے آگاہی واک منعقد کی گئی جس کی قیادت پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے کی ۔
اگاہی واک میں ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمد بشیر، پروفیسر آصف گل اور پروفیسر طیبہ وسیم ،شعبہ میڈیکل یونٹ ون کے سربراہ پروفیسر دُر محمدسمیت طالبات و طالبات ڈاکٹروں اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شرکاء نے بینر اٹھائے سروسز انسٹیٹیوٹ تا جیل روڈ تک آگاہی واک کا اہتمام کیا۔
واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر درمحمد نے کہا کہ وٹامن ڈی کا لیول چیک کروائیں کمی کو وٹامن لے کر پورا کریں تاکہ آپ کا جسم مکمل طور پر تواناں و تندرست ہو اور روز مرہ کے کام با آسانی اور خوشی کے ساتھ کر سکیں۔
پروفیسرآ صف گل نے کہا کہ وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی اور قوت مدافعت کیلئے بہت ضروری ہےاس لئے ضروری ہے ہم اپنی روز مرہ کی خوراک میں وٹامن ڈی لازمی لیں ۔
ڈاکٹر محمود الحسن نے کہا کہ سورج کی شعاعیں جسم میں کلسٹرول کو وٹامن ڈی میں بدل دیتی ہیںخواتین کےلئے وٹامن ڈی بے حد ضروری ہے اور یہ ہمیں روز مرہ کی خوراک میں مل جاتا ہے ۔