جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

اینٹی کرپشن پنجاب کی میو اسپتال کے طبی عملے پر ایف آئی آر کے خلاف ڈاکٹر میدان میں آگئے

میو اسپتال میں ادویات اور سرجیکل سامان کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں پر اینٹی کرپشن پنجاب نے 14 ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی جس پر ڈاکٹرز مشتعل ہیں ۔ پیر کو میو اسپتال کے سی پروفیسر ثاقب سعیدنے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منیر ملک سمیت پر چیز کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ سرجیکل ٹاور میں پریس کانفرنس کی ۔

پروفیسر ثاقب سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ پرچیز کمیٹی نے تمام خریداری قوانین کے مطابق کی ہے،اگر کہیں کوئی غلطی ہوئی ہے اور قوانین سے روگردانی کی گئی ہے تو ہمیں آگاہ کیا جائے ۔ جب اینٹی کرپشن کو تحریری طور پر تمام جوابات سے آگاہ کر دیا تو بغیر تحقیقات ایف آئی آر کیوں درج کرائی گئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پرچیز کمیٹی کے معاملات سے مطمئن ہیں۔اسپتال کے ملازمین پر بغیر انکوائری کے اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں ۔ اسپتال میں ادویات کی خریداری کی کوئی مالی ٹرانزیکشن نہیں۔تمام تر دستاویزات پیپراپنجاب کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہیں۔اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر سے ادویات کی خریداری تاخیر کا شکار ہو رہی ہے جس سے مریض متاثر ہو رہے ہیں ۔

ڈاکٹر منیر ملک نے کہا کہ اینٹی کرپشن سینئر پروفیسرز پر ایف آئی آر واپس لے ۔جب خریداری میں کوئی مالی بے ضابطگیاں نہیں ہوئیں تو ایف آئی آر کیسی ؟ اس معاملے پر محکمہ صحت کو بھی مدد کے لیے کہا گیا ہے۔