کھارادر جنرل اسپتال میں بریسٹ کینسر کی آگہی کیلئے واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اسپتال کے صدر محمد بشیر جان محمد نے اس موقع پر کہا کہ بروقت تشخیص سے قیمتی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔ صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی ذمہ داری ہے کہ خواتین میں اس جان لیوا بیماری کی آگہی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
تقریب کی مہمان خصوصی معروف بریسٹ سرجن پروفیسر روفینہ سومرو نے کہا کہ ہمارے ملک میں بریسٹ کینسر کی شرح انتہائی خطرناک ہے اور مرض جب لا علاج ہو جاتا ہے تب مریض متعلقہ ڈاکٹر تک پہنچتا ہے۔آج کے جدید دور میں جبکہ تشخیص کی بہتر سہولیات دستیاب ہیں تو مرض کو جلد علاج کرکے زندگی بچائی جا سکتی ہے۔
تقریب سے اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر خالد اقبال، پروفیسر شاہدہ پروین نے بھی خطاب کیا۔دریں اثناء اسپتال کی مفت بریسٹ کلینک اور رعایتی نرخوں پر میمو گرافی اور الٹرا ساونڈ کی سہولت سے مریضوں نے استفادہ کیا۔واک میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے نے بھرپور شرکت کی