گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مطالبات منظور نہ ہونے پر بدھ سے پورے سندھ کے اسپتالوں میں او پی ڈی کے بائیکاٹ اعلان کر دیا ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہنگامی اجلاس منگل کو منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں بدھ سے مکمل او پی ڈیز بند رہیں۔
الائنس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور سیکریٹری صحت نے ہمارے رسک الائونس کو واپس فنانس کی طرف بھیج کر ہمارے ساتھ بہت بڑی وعدہ خلافی کی ہے۔ ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے اور 5 تاریخ تک او پی ڈیز مکمل بند رہیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ او پی ڈیز کے بعد آپریشن تھیٹرز کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا جبکہ وزیر اعلی ہاؤس کی طرف مارچ بھی کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ رسک الاؤنس فالفور اس مہینے سے دیا جائے، ڈینٹل ڈاکٹرز کی سمری جلد از جلد منظور کرائی جائے، نرسز کے پروموشن اور سروس اسٹرکچر دئے جائیں اور پیرامیڈکس کے ٹائم اسکیل پر فورن عمل درآمد کیا جائے۔
ان کا مذید مطالبہ تھا کہ ڈیپوٹیشن پالیسی جلد از جلد بنائی جائے تا کہ جنوری انڈکشن مین ڈاکٹرز کے ایف سی پی ایس ایکسپائر نا ہوں اور الگ ایم ایل او کیڈر بنایا جائے۔