کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی شعبہ فارماکولوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر مغل کو متعلقہ اتھارٹی کی منظوری کے بعد ڈین بیسک ہیلتھ سائنسز مقرر کر دیا گیا ہے ، اس سے قبل پروفیسر ڈاکٹرغلام سرور قریشی دین بیسک ہیلتھ سائنس کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔
حاصل ہونے والیہ دستاویزات کے مطابق محکمہ بورڈز و جامعات کے سیکرٹری محمد مرید راہموں نے حکم سے سیکشن فسر کمال احمد کے دستخط سے جاری ہونے والے لیٹر نمبر SO(U)U&B/JSMU/15-63/2021/2234 کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر مغل کو ڈین بیسک ہیلتھ سائنسز مقرر کر دیا گیا ہے ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ان کی تقرری بحثیت ڈین جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے ایکٹ 2013 کی سیکشن 2(2) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سے تین نام متعلقہ اتھارٹی کو بھیجے گئے تھے ، جس کے بعد وزیر اعلی کی منظوری کے بعد انہیں تین سال کے لئے ڈین فیکلٹی مقرر کیا گیا ہے ۔
اس سے قبل جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈین بیسک ہیلتھ سائنسز کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر غلام سرور قریشی خدمات انجام رہے تھے جو جناح سندھ میڈیکل کالج کے پرنسپل بھی ہیں ۔ اور عنقریب ان کی ریٹائرمنٹ بھی ہو جائے گا ۔
ڈاکٹر پروفیسر محمد اظہر مغل چیئرمین فارما کولوجی کے طور پر خدمات انجام رہے تھے ۔ جس کے بعد اب ان کو فکلیٹی آف بیسک ہیلتھ سائنسز کے ماتحت آنے والے بایو کیمسٹری ، پیتھالوجی ، فارنزک ، فزیالوجی ، سی میڈیسن اور فارماکولوجی ڈیپارٹمنٹ کا ڈین بنایا گیا ہے ۔