کراچی : سندھ ڈاکٹرز اتحاد کی طرف سے محکمہ صحت میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کے داخلہ پر پابندی کی سخت مذمت کی گئی ہے۔
اس ضمن میں جاری اعلامیہ میں مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ نا اہل غیر سیاسی وزیر صحت اور اس کے کرپٹ سیکریٹری ذوالفقار علی شاہ نے صورتحال کو مزید خراب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے عملے کوسول نافرمانی جیسی صورتحال پیدا کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے محکمے کے ملازمیں کے خلاف گندی زبان استعمال کی گئی ہے اور ان کے ڈپارٹمنٹ آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ رشوت کے نرخ بڑھائے جا سکیں۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ ملازمیں کے داخلہ پر پابندی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، دو دن کے اندر غیر قانونی احکامات واپس نہ لئے گئے تو سندہ ڈاکٹرز اتحاد کی طرف سے نا اہل وزیر صحت اور کرپٹ سیکریٹری کے سندہ کے ہسپتالوں میں آنے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔
اگر ملازمیں ان سے نہیں مل سکتے تو یہ بھی تصویریں نکالنے ہسپتالوں میں نہیں آسکتے، اگر محکمہ صحت کے کسی بھی افسر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے اجازت لئے بغیر کسی ہسپتال کا دورہ کیا تو ان کا استقبال پوری دنیا دیکھے گی۔