جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی سالانہ کانفرنس

پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کی سالانہ کانفرنس کا مقامی ہوٹل میں افتتاح کر دیا گیا۔تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فیملی فزیشنز صحت کی سہولتوں کی فراہمی میں کلیدی کردار کے حامل ہیں ۔فیملی میڈیسن میں پوسٹ گریجوایشن کو فروغ دینا چاہئے ۔ پرائمری صحت پر توجہ دے کر امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔فیملی فزیشنز کے سربراہ ڈاکٹر طارق میاںنے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

تقریب میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر جاوید اکرم ، پروفیسر عبدالحمید چوہدری ، پروفیسر محمود شوکت، ڈاکٹر فیاض رانجھا، ڈاکٹر علی رزاق ،پروفیسر ڈاکٹر صولت ، ڈاکٹر اظہار چوہدری ، ڈاکٹر اشرف نظامی، ڈاکٹر شاہد ملک ، ڈاکٹر مہر المصری، ڈاکٹر عامر مفتی، ڈاکٹر سعید احمد، ڈاکٹر طاہر چوہدری ، ڈاکٹر احمد نوید بھٹی ، ڈاکٹر عبدالرحمان ، ڈاکٹر ادریس بھٹی ، ڈاکٹر سجاد ملک ، ڈاکٹر ناہید ندیم اور ڈاکٹر ساجد قیوم نے شرکت کی۔

تقریب میں پروفیسر نازلی حمید ،ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر نصر اللہ رانا ، پروفیسر محمد امجد ک، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل ،سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈاکٹر مشتاق سلہریا ، ڈاکٹر عاصم شفیق ، ڈاکٹر محمد علی ڈاکٹر عبدالرحمان، ڈاکٹر اکرم ، ڈاکٹر لالہ جعفر ، ڈاکٹر غلام قادر راجپوت،ڈاکٹر اسد شاہ ، پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فرید ظفر،ڈاکٹر جمیل ،ڈاکٹر سلمان کاظمی سمیت فیملی فزیشنز کی بڑی تعداد میںشریک ہوئی ۔

اس موقع پر ڈاکٹر طارق میاں نے فیملی میڈیسن کے جدید رجحانات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیملی میڈیسن میں پوسٹ گریجوایشن کو فروغ دینا چاہئے ۔ پرائمری صحت پر توجہ دے کر امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ پروفیسر خالد مسعود گوندل فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں فیملی میڈیسن کا شعبہ قائم کر رہے ہیں ،صحت پر خرچ ہونے والے بجٹ کو بڑھانے کی ضرورت ہے فیملی میڈیسن کا فیلوشپ پروگرام متعارف کروا رہے ہیں ۔

پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ نرسنگ اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہئے ۔ فیملی میڈیسن کا فیلوشپ پروگرام متعارف کروا رہے ہیں ۔ ہیلتھ کیئر میں فیملی فزیشنز کے کردار کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔