آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس صوبائی صدر سلیمان میمن کی زیر صدارت ہیڈ آفس ڈیفنس ویو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل سٹاف یونٹ اوجھا کیمپس قاسم مرزا اختر بیگ ،ناصر حسین اور قیوم مروت گروپ کے 50 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں نے آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل سٹاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کا کہنا تھا کہ قیوم مروت سے مایوس ہو کر اس تنظیم کو الوداع کہہ دیا هہےکیونکہ ان پر برا وقت پڑنے کے باوجود پارٹی رہنما قیوم مروت ان کا ساتھ نہیں دیتے جبکہ پیرامیڈیکس کے حقوق کی بھی انہیں کوئی فکر نہیں ۔
ان کا مذید کہناتھا کہ قیوم مروت صرف اپنا مفاد دیکھتے ہیں انہیں کارکنوں کی کوئی فکر نہیں ۔ وہ پیرامیڈیکس تنظیم کا نام استعمال کرکے خود فائدے اٹھا رہے ہیں لیکن ان فائدہ کا فیض تو درکنار ہمیں ہمارے حقوق بھی ہمیں نہیں ملتے جس کی وجہ سے ہمیں سخت مایوسی ہوئی ہے ۔
آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف میں شمولیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں تنظیموں کا منشور ایک ہی ہے لیکن وہ تنظیم اپنے مقصد سے ہٹ گئی ہے جبکہ یہ تنظیم نیاز احمد خاصخیلی کی قیادت میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے حقوق کے لئے بہترین جدوجہد کر رہی ہے جبکہ نیاز احمد خاصخیلی کارکنوں کا نہ صرف خیال رکھتے ہیں بلکہ ہر خوشی اور غم کے موقع میں شریک ہوتے ہیں ۔
اس موقع پر آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم میں شرکت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے جائز مسائل کو اولین ترجیحی بنیاد پر حل کیا ہے۔
ان کا مذیدکہنا تھا کہ محکمہ صحت سے کورونا رسک الاؤنس کے حوالے سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔ آئندہ ہفتے سندھ کابینہ کے اجلاس میں کورونا رسک الاؤنس بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اس موقع پر صوبائی صدرسلیمان میمن ، محمد آصف ، سید منیر شاہ، غلام علی میرانی، ناصر خان ، محمد آصف خان بلوچ ، بلال شیخ، رفیق بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور کراچی ڈویژن کے کارکنوں نے شرکت کی ۔