ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ایل آر بی ٹی کے زیر اہتمام یوم بصارت پر ایونٹ کا انعقاد

لیٹن رحمت اللہ بینوویلنٹ ٹرسٹ نے عالمی یوم بصارت کی اپنی مہم کیلئے کانٹنٹ کریٹرز اور سوشل میڈیا سے وابستہ شخصیات کیلئے ایک ایونٹ کا انعقاد کیاجس کا مقصد عالم یوم بصارت کی مہم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا اور 50 ملین مریضوں کو علاج فراہم کرنے کے سنگ میل عبور کرنے کا جشن منانا تھا۔

کانٹنٹ کریٹرز کا ایک بڑا گروپ ایل آر بی ٹی کے ہیڈ آف میں اکٹھا ہوا جس کے بعد وہ ایل آر بی ٹی کے کورنگی فیسیلیٹی بھی گئے۔ایل آر بی ٹی میں فند ریزنگ کی سربراہ شبانہ شہزاد نے کہا کہ ایل آر بی ٹی پاکستان کا سب سے بڑا غیر منافع بخش ادارہ ہے جو معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کیلئے کام کررہا ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے ذریعے ہم اپنے ادارے کے کام کرنے کے طریقے اور دائرہ کار کے بارے میں معلومات بہم پہنچانا چاہتے ہیں۔ایونٹ میں ایل آر بی ٹی کی سیلاب متاثرین کیلئے سرگرمیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

کانٹنٹ کریٹرز کوایل آر بی ٹی کے مختلف شعبوں کو دورہ کرایا گیا اور آنکھوں کے علاج کیلئے دی جانے والی مختلف سہولیات دکھائی گئیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور مریضوں سے بات چیت بھی کی۔

ایک کانٹنٹ کریٹر حمزہ رضوی نے اس موقع پر بتایا کہ وہ خود گلوکوما کا شکار رہا ہے اور بچپن سے اب تک اس کے ساتھ آپریشن ہوچکے ہیں۔مجھے پتہ ہے کہ آنکھوں کے علاج پر کتنا خرچ آتا ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ ایل آر بی ٹی کی طرف سے آنکھوں کے علاج کی مفت فراہمی قابل ستائش ہے۔ہمیں آج ایل آر بی ٹی کا دورہ کرنے کے موقع دینے پر شکر گزار ہیں۔