جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

شہر قائد میں ڈینگی وائرس سے ایک اور چراغ گل

کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک اور ہلاکت ہوگئی ہے جس کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 40ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت سندھ کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں ایک ہلاکت اور 235 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

اعدادوشمار کے مطابق حیدرآباد سے78،جامشورو سے7،ٹنڈو الہہ یار سے 1،ٹھٹھہ سے 2، تھرپارکر 2،عمرکوٹ سے7، میرپور خاص سے9،لاڑکانہ سے 1،سکھر سے 8، نوشہرو فیروز سے 1اور سانگھڑ سے 1کیس رپورٹ ہوا۔

سندھ سے مجموعی طور چوبیس گھنٹوں میں 352کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اکتوبر میں کیسز کی تعداد3145جبکہ رواں سال 13299 ہوگئی ہے ۔ رواں سال ہلاکتوں کی تعداد44ہوگئی ہے ۔