جے ڈی سی فاونڈیشن پاکستان نے سیلاب متاثرین کے لئے 25ہزار راشن بیگ فراہم کر دیئے ۔یہ راشن بیگ پاکستان ائیرفورس کو دیے گئے جو سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مختلف حصوں میں تقسیم کیے گئے۔
اس حوالے سےپاک فضائیہ کے ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ایئر کمانڈ ایئر وائس مارشل زعیم افضل نے سیلاب کے دوران جے ڈی سی کی خدمات کی سراہا۔ جنرل سیکرٹری جے ڈی سی ظفر عباس کے مطابق پاکستان ائیر فورس نے بہترین انداز سے سیلاب زدہ علاقوں میں راشن پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک 50 ہزار راشن ائیر فورس کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی پی آئی بی گراونڈ میں بھی 50 ہزار راشن کی پیکنگ کا عمل جاری ہے جو جے ڈی سی فاونڈیشن سندھ رینجرز کو مہیا کرے گی۔
ظفر عباس نے مزید کہا کہ ہماری ٹیمیں مسلسل سیلاب زدہ علاقوں میں ٹینٹ سٹیز لگانے کے علاوہ روزانہ پکا ہوا تیار کھانا فراہم کر رہی ہیں ساتھ ہی مچھر دانیوں کی فراہمی کے ساتھ میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔