ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ڈاکٹرز کے مسائل حل نہ ہونے پر سندھ کے اسپتالوں کو بند کرنے کی دھمکی

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈاکٹرز کے مسائل حل نہ ہونے پر سندھ کے اسپتالوں کی او پی ڈی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس جناح اسپتال کراچی میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر عمر سلطان ، ڈاکٹر پیر منظور ، ڈاکٹر یاسین ، ڈاکٹر محمد خان شر، ڈاکٹر محبوب علی ، ڈاکٹر وارث جکھرانی ، ڈاکٹر فرح ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں موجودہ صورت حال پر غور کیا گیا اور بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں میں محکمہ صحت مکمل ناکام ہوگیا ۔ سیلاب متاثرین دوائی اور سہولیات نہ ملنے پر پریشان ہے۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر پیڈ ڈیپوٹیشن ، پوسٹ گریجویٹ ، ہاؤس آفیسر ، پروموشن، اسپیشل کیڈر ، کنسلٹنٹ الائونس ، ڈینٹل ڈاکٹرز اورجنرل ڈاکٹرز کے تنخواہوںکے مسائل ہیں جس پر وہ پریشان ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل بنایا گیا کہ اگر سنجیدگی سےمسائل حل نہ کیے گئے تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی آئندہ جمعرات کو پورے سندھ میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کرگے گی اور آگے لائحہ عمل دیا جائے گا۔