پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پشتون عمائدین کا پولیو کے خاتمے کے لئے تعاون کا اعلان

پشتون عمائدین نے پولیو کے خاتمے کے لئے پنجاب پولیو پروگرام کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو اپنے پائوں پر کھڑے دیکھنا چاہتے ہیں ۔پولیو مہم کے لئے اپنے ورکر بھی فراہم کریں گے ۔

یہ بات پشتون عمائدین نے گزشتہ روز پنجاب پولیو پروگرام کے دفتر کے دورے کے دوران گفتگو اور پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ سید ہ رملہ سے ملاقات کے دوران کہی ۔پشتون عمائدین کی قیادت حاجی نادر خان نے کی ۔

سیدہ رملہ نے کہا کہ پنجاب میں پولیو پھیلنے کا خطرہ ہے۔انسداد پولیو مہم میں ٹیموں سے بھرپور تعاون کیا جائے۔حکومت ہر ماہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہی ہے۔ پولیو کے خاتمے کے لئے ہر طبقے کی شرکت ضروری ہے۔

جس پر پشتون عمائدین نے کہا کہ اس مقصد کے لئے مساجد مدرسوں میں پولیو سے متعلق آگاہی پیدا کی جائیگی ۔انسداد پولیو مہمات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔پشتون عمائدین نے کہا کہ انسداد پولیو مہمات کے لئے رضاکار دئے جائیں گے۔ رضاکار گھر گھر پولیو سے متعلق آگاہی دے رہے ہیں۔