صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹرمختاراعوان،ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹرشاہدحسین مگسی،ڈپٹی مینیجر پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹریداللہ ودیگرافسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران مختلف بیماریوں سے لڑنے کیلئے محکمہ صحت کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرعاصم الطاف،ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیراور دیگرپروگرام مینیجرزنے صوبائی وزیر کوصحت کے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونا، پولیو، ڈینگی، منکی پاکس، ہیٹ سٹروک، ملیریا، خسرہ، نمونیا، موسماتی انفلنزا، سموگ، ایڈز، کینسر، ٹی بی، ہیپاٹائٹس ودیگربیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھرمیں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیاگیاہے۔پاکستان میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔ محکمہ صحت پنجاب پولیوکے خاتمہ کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہاہے۔آئی آرایم این سی ایچ پروگرام پیدائش سے دوسال عمرکے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھارہاہے۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب میں ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکے رجسٹرڈ مریضوں کو تشخیص اورعلاج کی مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔صوبہ بھرمیں ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور ایڈزکے مراکزمیں اضافہ کیاجائے گا۔صحت کے مختلف پروگرامزمیں خالی اسامیوں پر جلدبھرتی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے ویژن کے مطابق صوبہ کی عوام کو صحت کے شعبہ میں ریلیف دیاجائے گا۔پنجاب کے دوردرازکے علاقہ جات میں عوام کے پاس جاکرصحت کی بہترسہولیات کویقینی بنایاجائے گا۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیا ت فراہم کرنے کی جانب تمام ترتوجہ مرکوزکردی گئی ہے۔