صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیرصدارت محکمہ خزانہ میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس بارے کیبنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کاساتواں اجلاس منعقدہوا،جس میں سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سیکرٹری خزانہ افتخارامجد،سپیشل سیکرٹریز ڈاکٹرآصف طفیل،سلوت سعید،سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن،سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹومینجمنٹ کمپنی اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکے علاوہ دیگرافسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور وزیرخزانہ نے اجلاس کے دوران پنجاب کے منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے تحت علاج معالجہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اجلاس کے دوران نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کی سوفیصدآبادی کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈتقسیم کرچکے ہیں۔اب تک دس لاکھ افرادنیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے پنجاب کے منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں سے مفت علاج کی سہولت حاصل کرچکے ہیں۔وزیراعظم عمران خا ن نے پنجاب کی سوفیصدآبادی کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ پوراکردیاہے۔ نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے پنجاب کی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے لئے 800سے زائد سرکاری ونجی ہسپتالوں منتخب کرلیاگیاہے۔پنجاب میں روزانہ کی بنیادپر 5ہزارسے زائدمریض نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے علاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کررہے ہیں۔اب تک نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے ذریعے پونے دولاکھ افرادنے گردوں،ایک لاکھ35ہزارمریضوں نے آنکھوں اور27ہزارافرادنے دل اورسیزیرئین کے مفت آپریشن کروائے ہیں۔
صوبائی وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہاکہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کامنصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا۔حکومت نے سوفیصدآبادی کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کی سہولت دے کرپنجاب میں نئے دورکاآغازکردیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے پنجاب کی عوام کو صحت کارڈ کی سہولت کی خاطر400ارب روپے کی خطیررقم مختص کرنا انتہائی خوش آئندہے۔