اتوار, جولائی 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں جدید لیبارٹری کا افتتاح

پشاور کی خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں جدید لیبارٹری کا افتتاح کردیا گیا۔وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور فیکلٹی اراکین بھی موجود تھے ۔

وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ این آئی ایچ کے بعد ملک میں یہ دوسری جدید لیبارٹری ہے۔جس میں ڈیلٹا وائرس کی تشخیص کی جائے گی جبکہ ڈینگی وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اُن کا مذید کہنا تھا کہ ڈینگی صورتحال قابو میں ہے، اگلے دو ہفتوں میں مزید کام کر رہے ہیں۔