اتوار, جولائی 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پیما کا عباسی شہید اسپتال انتظامیہ کے متعلق بیان

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نےعباسی شہید اسپتال کی انتظامیہ کے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے جس میں فلاحی اداروں کی ایمبولینس سروسز کو سر پر چوٹ لگنے والے مریضوں کو اسپتال نہ لانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ نے پیما ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں کہا ہے کہ شدید زخمی مریضوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے ایسے میں عباسی اسپتال کی انتظامیہ ایسا فیصلہ کیسے کر سکتی ہے۔ یہ فیصلہ مسیحائی کے پیشے اور اخلاقیات کے بھی خلاف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے ماتحت اسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے، بجائے اس کے کہ انتظامیہ اسپتال کے سہولیات کو بہتر کرے لیکن یہاں مریضوں پر داخلہ ہی بند کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔