ڈاکٹر احسن قوی صدیقی نے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیگیٹیو آفیسر کا چارج سنبھال لیا۔وہ گزشتہ 35برس سے سندھ میں ہیلتھ ڈیلوری سیکٹر سے وابستہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر احسن ماہر امراض سینہ اور پبلک ہیلتھ فز یشن ہیں اور آغا خان اسپتال ، فارماسیوٹیکل سیکٹر اور محکمہ صحت میں کئی عہدوں پر کام کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں وہ ایڈمنسٹریٹو اور کلینکل عہدوں پر فائز رہے چکے ہیں ۔
یہ عہدے پرائمری سے ٹرشری لیول تک تھے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمشن کے سی ای او بننے سے پہلے وہ ہلٹن فارماسیوٹیکل کمپنی میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر کام کررہے تھے۔
قائم مقام سی ای او ایس ایچ سی سی سید باقر رضا رضوی نے چارج ڈاکٹر احسن قوی صدیقی کو سونپ دیا ۔وہ اب ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔