ہفتہ, جولائی 5, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

مریضوں کے لئے خوش خبری ؛ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں الیکٹیوسرجریز بحال

محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں الیکٹیو سرجریز کو بحال کر دیا ہے ۔ صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی نے منگل کو اس ضمن میں اعلامیہ جاری کر دیا ۔

اعلایے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد الیکٹیو سرجریز کو بحال کیا جاتا ہے ۔ تمام اسپتالوں میں سرجریز اپنے وقت اور تاریخ پر کی جائیں ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر محکمہ صحت نے الیکٹیو سرجریز کو عارضی طور پر روک دیا تھا جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب آپریشنز بحال کرنے سے مریضوں کی پریشانی دور ہو سکے گی