پاکستان نرسنگ کونسل کے موجودہ بائے لاز اور ایکٹ کو تبدیل کرنے پرپاکستان کی نرسنگ کمیونٹی انتہائی غم و غصے میں ہے اور اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
ترجمان نرسنگ کونسل کے مطابق کل قومی اسمبلی میں جو نرسنگ کونسل کے متعلق بل پیش کیا گیا ہے اس میں بے تحاشہ غلطیاں ہیں اور اس طرح کے بل کو پیش کرنے سے پہلے پاکستان کی نرسز کمیونٹی اور نرسز اسٹیک ہولڈرز اور پاکستان نرسنگ کونسل کے فورم پر بحث اور مباحثہ ضروری تھا جو کہ نہیں کیا گیا۔
پاکستان ینگ نرسز فیڈریشن کی طرف سے 10 ماہ پہلے وزیر اعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات اس بل کے حوالے سے بتائے گئے اور موجودہ ٹاسک فورس سے بھی ملاقات کی گئی مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ٹاسک فورس میں وہ ناکام لوگ بٹھا دیے گئے ہیں جو کہ پبلک سیکٹر کا ککھ بھی نہیں جانتے اور انہوں نے نے نرسنگ کونسل کا ایسا بل بنا ڈالا جیسے رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرنے جا رہے ہوں۔
پاکستان نرسنگ کونسل میں ایک بزنس مین، فلیون تھراپسٹ اور سول سوسائٹی کا کیا کام بنتا ہے کیا پاکستانی نرسز کمیونٹی میں لوگ نہیں کیا انکے پاس ایکسپرٹیز نہیں کیا انکے پاس مینجمنٹ کا تجربہ نہیں۔
آغا خان ہسپتال سے فارغ ہونے والی تمام وہ نرسز جو کہ اب اسلام آباد میں ڈیرے ڈال کر بیٹھی ہیں جو اپنے آپ کو پی ایچ ڈی ظاہر کر رہی ہیں ان سے کوئی پوچھے آپ نے نرسنگ میں کب پی ایچ ڈی کی ہے آپکی تو ایم ایس این نرسنگ میں نہیںکیونکہ نرسنگ کمیونٹی کا بیڑا گرک کر کے رکھا ہے۔
ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ پاکستان نرسنگ کونسل سے مطالبہ کرتی ہے کہ اب تو بس کر دیں بہت زیادتیاں کر لی، بہت اپنی نرسز سے بدلے لے لیے، بہت سے لیگل اور من پسندی کر لی، بہت سے لوگوں کو نواز لیا، بہت سے سندھی، پٹھان، پنجابی اور اردو زبانوں کی آڑ میں گندا کھیل کھیل لیا۔
یاد ہوگا 10 ماہ پہلے بھی ہم سب آپکے پاس آئے تھے اسی بل کے سلسلے میں آپکو آفر دی تھی کہ اس بل کے حوالے سے بیٹھ کر مکمل تیاری اور پلاننگ کرتے ہیں اور اس بل پر بیٹھ کر پورے پاکستان سے نرسز کمیونٹی کے ایکسپرٹ کی ایک کمیٹی بنا کر کونسل کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں مگر افسوس اس وقت میں نہ مانوں اور ہم ہی سب کچھ ہیں اور دوسروں کو کچھ نہیں سمجھنا اس کا نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔
ابھی بھی وقت نہیں نکلا بہت ایگزیکٹو کمیٹی کمیٹی کھیل لی بہت سی من پسندیدہ لوگوں کے گرد بیٹھک لگا کر نرسز کا نقصان کر لیا اب برائے مہربانی فی الفور کونسل کی میٹنگ بلائیں اور اس بل کے حوالے سے مکمل مشاورت کی جائے اور اس پر آواز اٹھائی جائے ورنہ زندگی بھر نرسز کمیونٹی آپکو نفرت کی نگاہ سے سے دیکھے گی اور کبھی معاف نہیں کرے گی۔
ینگ نرسز ایسوسی ایشن سندھ رجسٹرار نرسنگ کونسل سے مطالبہ کرتی ہے کہ 14 جون کو ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بجائے پوری کونسل کی میٹنگ طلب کر کے اس بل کا ایجنڈا زیر بحث لایا جائی۔