صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو کی سربراہی میں ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی، پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو، ڈائریکٹر جنرل صحت ڈاکٹر ارشاد میمن و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ہیپٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت بڑے ہسپتالوں کے علاوہ تعلقہ سطح پر بھی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ہیپٹائٹس کے متاثرہ مریضوں علاج اور ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مریضوں کی اسکریننگ اور ویکسینیشن بھی کی جا رہی ہے۔ حیدرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر میں مفت بلڈ اسکرننگ کی کے مراکز بنائے گئے ہیں۔
اجلاس میں مذید بتایا گیا کہ ہیپٹائیٹس کنٹرول پروگرام کے شروع ہونے سے اب تک 9.044 افراد کو ہیپٹائیٹس بی سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔سندھ میں ہیپٹائیٹس پروگرام کے تحت 4230 کیمپس لگائے گئے جس میں اسکریننگ اور ویکسینیشن کی سہولت دی گئی۔لوگوں میں ہیپٹائیٹس مرض سے بچاؤ اور احتیاط کے سلسلے میں ٹی وی، پرنٹ میڈیا کے علاوہ علاقائی سطح پر آگاہی مہم کے مختلف پروگرام کیے جا رہے ہیں۔

دورا ن اجلاس وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے کہا کہ پروگرام کے دائرے کو بڑھا کر تمام سرکاری زچگی مراکز پر ماں اور پیدا ہونے والے بچوں کی اسکریننگ کی جائے گی۔ ہیپٹاٹس، ٹی بی اور دیگر وبائی امراض سے سلسلے میں اسکریننگ کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے گا۔
وزیر صحت سندھ نے ہدایات دیں کہ ہپیٹاٹس بی سے بچاؤ کی ویکسین کی سہولت صحت کے ہرمرکز پر دی جائے