جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈی ایچ او سینٹرل میں جعلی ڈرگ لائسنس کے اجراء پر وارڈ سرونٹ سید سعد حسین معطل ؛ ڈاکٹر حرا ظہیر پر ڈاکٹر عبدالحمید جمانی کی مہربانیاں

ضلع وسطی میں جعلی ڈرگ لائسنس کے اجراء اور بھاری رشوت کی وصولی کی شکایت پر وراڈ سرونٹ سید سعد حسین کو معطل کر دیا گیا لیکن ڈرگ لائسنس جاری کرنے والی ڈاکٹر حرا ظہیر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی نے صرف وارڈ سرونٹ کو معطل کرنے پر اکتفا کیا اور خاتون ڈاکٹر حرا ظہیر پر خصوصی عنایت کرتے ہوئے ہر طرح کی کاروائی سے محفوظ رکھا۔

کنور احسن علاؤ الدين کی شکایت

ہیلتھ ٹائمز کو حاصل دستاویزات کے مطابق ناظم آباد نمبر 2 کے رہائشی کنور احسن علاؤ الدين نے ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز حیدرآباد کو ایک درخواست دی جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ انہوں نے اپنے میڈیکل اسٹور کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سینٹرل کے ڈرگ لائسنس برانچ سے رجوع کیا اور برانچ کی انچارج ڈاکٹر حرا ظہیر کے اسسٹنٹ وارڈ سرونٹ سید سعد حسین کے پاس کاغذات جمع کر دیئے جس کی انہیں جعلی ریسیونگ بنا کر دی گئی۔ جب انہوں نے ڈرگ لائسنس کا مطالبہ کیا تو ان سے ایک لاکھ روپے طلب کیے۔

سید سعد حسین کی بنائی گئی جعلی رسید

درخواست گزار کے مطابق ایک لاکھ روپے رشوت کے عوض انہیں ڈرگ لائسنس تو بنا کر دے دیا گیا لیکن یہ موجودہ اور نئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ کے بجائے سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مظفر اوڈھو سے بنوا کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ یہ ڈرگ لائسنس اصل نہیں اور جعلی ہے۔ اگر اصل ہے تو اس کی جانچ کی جائے اور اگر جعلی ہے تو انہیں نیا لائسنس بنا کر دیا جائے۔

سید سعد حسین کی معطلی کا نوٹیفیکیشن

درخواست گزار نے سرکاری فیس کے علاوہ لئے گئے پیسوں کی واپسی کے مطالبے کے ساتھ سید سعد حسین کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے جس پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی نے سید سعد حسین کو معطل کر دیا۔

ڈاکٹر عبدالحميد جمانی

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کراچی نے ڈاکٹر حرا ظہیر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جنہوں نے سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر اوڈھو کے جعلی دستخط سے لائسنس جاری کیا۔

اختر نواز
اختر نوازhttp://healthtimes.org/
اختر نواز سینئر صحافی اور بلاگر ہیں۔ انہوں نے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ اختر نواز نے دو دہائیوں سے صحافت کے ذریعے عوام کی خدمت کی ہے ان کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کی رپورٹنگ کی ہے۔ صحت، اسپورٹس و سماجی مسائل پر رپورٹنگ ان کا خاصہ ہے۔ انہوں نے رپورٹنگ کا آغاز 1999 میں روزنامہ اساس کراچی سے کیا جس سے کے بعد کئی اداروں بشمول روزنامہ آغاز، روزنامہ اسلام، پاکستان ٹائمز ہیوسٹن اور وقت نیوز ٹی ویسے منسلک رہے۔ انہیں پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا میں کام کا وسیع تجربہ ہے۔2019 تک انہوں نے وقت ٹی وی کے ساتھ کام جاری رکھا۔ مختلف ملکی اخبارات میں آرٹیکل لکھے۔ نجی مصروفیات کے باعث وہ تین سال تک صحافت سے دور رہے تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے رپورٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان میں صحت کی سب سے بڑی ویب سائیٹ ہیلتھ ٹائمز کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ہیلتھ ٹائمز کے قارئین کراچی میں صحت کے مسائل پر ان کی رپورٹس پڑھ سکیں گے۔