منگل, مارچ 31, 2026

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پی پی ایچ آئی سندھ میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، متعدد اضلاع میں اضافی چارجز تبدیل

کراچی : پی پی ایچ آئی سندھ نے انتظامی امور میں بہتری کے لیے مختلف اضلاع میں افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید علی جگیرانی کی منظوری سے جاری آفس آرڈر کے مطابق محمد طاہر لاشاری کو ضلع ٹنڈو محمد خان کے اضافی چارج سے ہٹا کر ضلع بدین-اے کا اضافی ڈسٹرکٹ منیجر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ثناء اللہ منگی کو بدین-اے سے ہٹا کر لاڑکانہ-اے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

سرفراز علی سومرو کو لاڑکانہ-اے کے اضافی چارج سے فارغ کر کے ریجنل آفس سکھر میں ریجنل منیجر (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن) تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح محسن کلہوڑو کو نوشہرو فیروز سے ٹنڈو محمد خان بطور ڈسٹرکٹ منیجر تعینات کیا گیا، جبکہ اسد اللہ کو آر ایچ سی پیر جو گوٹھ کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کرتے ہوئے انہیں نوشہرو فیروز کا اضافی ڈسٹرکٹ منیجر بھی بنایا گیا ہے۔

راشد علی کو سکھر سے تبدیل کر کے آر ایچ سی ہالانی تعینات کیا گیا جبکہ عبدالرزاق جونیجو کو سکھر کا اضافی ڈسٹرکٹ منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں عبدالحفیظ سے ضلع مٹیاری کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا اور علی افضل کو مٹیاری کا ڈسٹرکٹ منیجر تعینات کر دیا گیا ہے۔ تمام تقرریاں و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے