جمعرات, جون 19, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار شہید

نوشکی : قومی پولیو مہم کے دوسرے روز نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

یہ واقعہ نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنیٰ میں پیش آیا جس میں پولیس اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم شہید ہوا۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا تعلق جمال آباد نوشکی سے ہے، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نوشکی نے ہیلتھ ٹائمز کو بتایا کہ افسوس ناک واقعے کے بعد پولیو مہم کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے ، مہم کو دوباہ شروع کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا بھی بیان سامنے آیا ہے ، جس میں انہو ں نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے،تخریب کاروں کے خلاف کارروائی میں مزید تیزی لائی جائے گی ۔