جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں تصادم 5 ڈاکٹرز زخمی

کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے 2 گروپوں میں تصادم کے تنیجے میں 5 ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔اسپتال حکام کے مطابق ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی کھلوائی تو دوسرے نے بند کرادی،گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرزپرتشدد کے خلاف وائی ڈی اے کا ایک گروپ احتجاج پر ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی جناح اسپتال نے بتایا کہ 4 روز سے او پی ڈی مسلسل بند ہیں، اسپتال میں مریض انتہائی پریشان ھیں اور ان کا کوئی پر سان حال نہیں ھے۔  انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا براہ راست مسئلہ سیکریٹری صحت کے ساتھ ہے، ان کے مطالبات سیکرٹری صحت پورے کریں گے

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نےموقع پر پہنچ کر صورتحال کوقابو کرلیا۔ حکام کے مطابق اوپی ڈیز کھلوادی گئی ہیں اور کچھ ڈاکٹروں کو پولیس اپنے ساتھ لےگئی