منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں اسموگ کے باعث زبردستی دکانیں بند کرانے کے واقعات پر نوٹس

لاہور : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بعض علاقوں میں اسموگ کے باعث مارکیٹیں اور دکانیں زبردستی بند کرانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ آج  10 نومبر کو مارکیٹیں اور دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ، اگر پولیس کی جانب سے زبردستی مارکیٹیں یا دکانیں بند کرائی گئیں تو سخت ایکشن ہو گا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اسموگ کی وجہ سے صرف ہفتے کے روز دکانیں اور مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ بارش اور حکومت پنجاب کے اقدامات کے باعث آج سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے ، تعاون پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب  نے مزید کہا کہ اسموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے اور  ہم سب نے ملکر لاہور اور دیگر شہروں کو رہنے کے قابل بنانا ہے۔