بدھ, جون 25, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

صحت عامہ کے لئے مساجد کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان

اسلام آباد :  نگران وفاقی وزیر مذ ہبی امور انیق احمد اور نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات، عوام کو مساجد میں طبی سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق ۔

نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے کہا کہ مساجد اور مدارس میں بھی صحت عامہ سے متعلق امور کی بابت رہنمائی ہونی چاہئے ، وزارت صحت مساجد و مدارس میں عوام الناس کے طبی معائنہ کا اہتمام کرے۔

 

نگران وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ ہر مسجد میں ایک چھوٹا شفاخانہ کی سہولت ہو جائے اور عوام اس سے استفادہ کریں ، ہمیں اپنے معاشروں میں مساجد کی اہمت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وزارت صحت اس خیال کی پذیرائی کرتی ہے۔

 

نگران وزیر صحت نے کہا کہ ہم اس کام کا آغاز کسی ایک شہر سے کر سکتے ہیں، صحت عامہ کے لئے مساجد کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں، صحت عامہ کے لئے مساجد کا کردار بہترین تجویز ہے۔