کراچی: شہر قائد سے نیگلیریا کے خاتمہ کے لیے واٹر کارپوریشن نے تمام اداروں کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق نیگلیریا کی روک تھام کے لیے واٹر کارپوریشن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے کی، اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر عبدالحمید جمانی، ڈاکٹر ثاقب علی شیخ، ڈاکٹر سارہ سلمان، ڈاکٹر شکیب جان، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ آرائین شریک ہوئے۔
اجلاس میں انتخاب احمد راجپوت، الٰہی بخش بھٹو، فیصل قریشی سمیت تمام اضلاع کے ڈی ایچ اوز نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ادارے مل کر ایک مشترکہ گروپ بنائیں گے جس کے تحت نیگلیریا کے خاتمے کے یے اقدامات کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن محکمہ صحت کے ساتھ مل کر شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی سیمپلنگ کر کے کلورینیشن کی مطلوبہ مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرے گا۔