پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

دارلصحت اسپتال اور لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے تحت اسرائیلی حارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی

 کراچی : گلستان جوہر میں قائم دارالصحت اسپتال و لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کے تحت نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی  جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈاکٹروں ، نرسوں ، پیرامیڈیکل اسٹاف، طلبا، پولیس و دیگر عملے نے شرکت کی۔

مظاہرے کی قیادت کالج آف میڈیسن کے پروفیسر ڈاکٹر راشد نسیم خان اور جی ایم بریگیڈیئر ریٹائر بشارت نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین دارالصحت ہسپتال و لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسری کراچی عامر ولی الدین چشتی نے کہا کہ غزہ پر بمباری فی الفور بند کی جائے اور عالمی برادری اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقع پر واک بھی کی گئی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

کالج کے رجسٹرار ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ غزہ کے اسپتالوں میں بمباری کی گئی جو جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور مغربی ممالک کے ساتھ مسلم ممالک کی اس پر مجرمانہ خاموشی شرمناک ہے۔ اس وحشیانہ بمباری سے غزہ حتیٰ کہ اسپتال بھی ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بمباری فوری بند کرنے کے ساتھ اسپتالوں کو طبی امداد فراہم کی جائے۔