لاہور : ہفتہ کو ہونے والی بارش کے دوران لاہور جنرل ہسپتال ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں معمول کے مطابق علاج معالجہ جاری رہا۔ میڈیکل سپر نٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال سے بارشی پانی کے برقت اخراج کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ شعبہ ورکس اور سینی ٹیشن سٹاف کو الرٹ رہنے کا پابند بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور ملازمین کی کاوشوں سے اس مرتبہ ہسپتال کے کسی وارڈ میں پانی داخل نہیں ہوا اور مریضوں کو بلا تعطل طبی و تشخیصی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ایم ایس کا کہناتھا کہ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کی رہنمائی میں ہیلتھ پروفیشنلز دکھی انسانیت کی بہتر سے بہتر دیکھ بھال کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ایل جی ایچ میں صفائی ستھرائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔