لاہور : لاہور سمیت پنجاب میں آنکھوں کے انفیکشن کے پھیلاؤپر محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر کے لیے گاہیڈلائنز جاری کردی ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق آنکھوں کے انفیکشن سے شہری متاثر ہورہے ہیں،قریبی رابطوں، کھانسی، چھینک، ہاتھ لگانے سے وائرس منتقل ہوتا ہے
محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال لازمی شروع کردیا جائے، اب مریض کے قریب جانے والے افراد ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، ہاتھ دھوئے بغیر آنکھوں کو ہاتھ مت لگائیں، آنکھوں کے انفیکشن والے مریض کی چیزیں استعمال نہ کریں، مریض کا تکیہ، کپڑے، ادویات، عینگ کو الگ رکھا جائے
محکمہ صحت پنجاب نے مذید کہا کہ مریض انفیکشن کے دوران چہروں کے استعمال کی چیزوں کو دوبارہ استعمال نہ کریں۔ اس معاملے پر ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔