منگل, جون 24, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

لاہور میں آشوب چشم کا مرض پھیل گیا

لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں آشوب چشم کا مرض پھیل گیا اور ہسپتالوں میں آنکھوں کے مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق آشوب چشم کی وجہ سے آنکھوں کی جھلی میں سوزش ہو جاتی ہے، آنکھیں سرخ، پانی بہنا ، سوجن ، چبھن شروع ہو جاتی ہے اور مریض آنکھوں میں شدید تکلیف محسوس کرتا ہے۔

یہ ایک وبائی مرض ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر آنکھوں کو صاف رکھیں، پانی سے بار بار دھوئیں، جب بھی باہر سے گھر آئیں تو صابن سے ہاتھ اور آنکھیں دھوئیں،آشوب چشم میں مبتلا مریض متاثرہ آنکھوں پر ہاتھ نہ لگائے، انھیں مسلنے سے پرہیز کرے، ، تولیا اور چہرہ صاف کرنے والے کپڑے علیحدہ رکھے، گھر سے باہر نکلتے ہوئے کالا چشمہ پہنے تاکہ دھوئیں اور گرد وغبار سے محفوظ رہے۔

المصطفیٰ آئی ہسپتال ٹرسٹ مزنگ روڈ کے ماہر امراض چشم ڈاکٹر ظفر اقبال ظفر نے کہا کہ آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے، یہ مرض سب سے زیادہ بچوں میںبڑھ رہا ہے کیونکہ بچے سکول میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں جس وجہ سے مرض سکولوں سے گھروں تک پھیل رہا ہے، والدین آشوب چشم میں مبتلا بچوں کو سکول نہ بھیجیں اور گھروں میں صفائی رکھیں اور مریض کو فوری آنکھوں کے قریبی ہسپتال لے کر جائیں تاکہ بروقت علاج شروع ہو سکے، مریضوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے المصطفی آئی ہسپتال میں صبح نو سے رات نو بجے تک علاج جاری ہے ۔