پیر, جون 23, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈی ایچ او نوشکی ڈاکٹر کمالان گچکی کی زیر صدارت لیڈی ہیلتھ سپروائزر و لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس

کوئٹہ : نیشنل پروگرام چیرمین و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشکی ڈاکٹر کمالان گچکی کی صدارت میں لیڈی ہیلتھ سپروائزر و لیڈی ہیلتھ ورکرز کی ماہانہ کارکردگی جائزہ اجلاس ضلعی کونسل ہال نوشکی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز دعوت کلام پاک سے ہوا۔

اجلاس میں شریک شرکاء کے تعارف کے بعد نیشنل پروگرام اکاؤنٹ سپروائزر رازق زہری نے بریفنگ دیتے ہوے بتایا کہ نیشنل پروگرام کیمونٹی میں صحت وصفائی کےحوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنےکے علاؤہ بنیادی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کے فرائض سر انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔

نیشنل پروگرام چیرمین و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نوشکی ڈاکٹر کمالان گچکی کو درپیش مسائل جن میں ادویات کی عدم فراہمی ، ایل ایچ ایسز کو (ایف ٹی ایز ) نہ ملنے پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔ لیڈی ہیلتھ سپروائزر نے ایریا سے متعلق لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کارکردگی و ہیلتھ ہاؤسزکنڈیشنز اور( این آر) ایل ایچ ڈبلیوز رپورٹ پیش کی۔

نیشنل پروگرام چیرمین و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کمالان گچکی نے نیشنل پروگرام ضلعی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر و لیڈی ہیلتھ ورکرز بنیادی صحت کے حوالے سے اہم اور بنیادی کرداراداکررہے ہیں۔ ان کے جائز مسائل کےحل کے لیے ہر ممکن تعاون تعاون کیا جاے گا۔ نیشنل پروگرام پالیسی کےتحت کام نہ کرنے والے ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت برتی نہیں ہوگی۔