سیکرٹری صحت بلوچستان وقاص علی محمود کی سربراہی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر آسٹریلیا میں موجود انوسٹر سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈوپلمنٹ عثمان تنویر ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فوقیہ دانیال ، چیف پلاننگ آفیسر عبدالرسول زہری سیکشن آفیسر ڈوپلمنٹ ریاست علی ، کنسلٹنٹ ٹو سیکرٹی صحت ڈاکٹر ابابکر بلوچ ، چیف ایگزیکٹیو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ڈاکٹر فیصل خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ امجد خان ، پلاننگ آفیسر رزاق محمد ، اسسٹنٹ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عمیر اور نور محمد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء سے سیکرٹری صحت بلوچستان وقاص علی محمود نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے بلوچستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان میں آپریشن اور مینجمنٹ کی سطح پر تکنیکی سہولیات پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ طبی آلات کی مستقل مینٹیننس پر پرائیویٹ سیکٹر مدد کرے۔ پبلک پارنٹرشپ سے بہترین سہولیات مہیا ہوسکیں گی ۔