جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

انڈس اسپتال نئی بلڈنگ کی تکمیل کے بعد پاکستان کے بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہوگا ؛ ڈاکٹر عبدالباری خان

کراچی : انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر عبدالباری خان نے کہا ہے کہ انڈس اسپتال نئی بلڈنگ کی تکمیل کے بعد پاکستان کے بڑے اسپتالوں میں سے ایک ہوگا جہاں ملک بھر کے مریضوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی ۔ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافے پر نئی بلڈنگ کا منصوبہ شروع کیا گیا تھا ۔ نئی بلڈنگ بہت جلد مکمل ہو جائے گی ۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے معاون بینکوں ، کاروباری ساتھیوں ، میڈیا کے نمائندوں اور مختلف کارپوریٹ کمپنیوں کےافراد کے لئے منعقد میٹ اینڈ گریٹ سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عبدالباری خان نے اس وقت زیر تعمیر اسپتال کی نئی عمارت کا تعارف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈس اسپتال کورنگی کیمپس دراصل کراچی میں مریضوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر قائم کیاگیا ۔ڈاکٹر عبدالباری خان کا کہنا تھا کہ یہ نئی سہولت انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کے فلیگ شپ کیمپس میں دی جانے والی صحت کی سہولیات اور مختلف خدمات میں زبردست اضافہ کرے گی۔

ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ریسورس ڈویلپمنٹ سید مشہود رضوی نے شرکت کرنے والے گروپس اوران کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور انہیں کارپوریٹ ایمبیسیڈر پروگرام اور لیگ آف 100,000 ہیروز کے بارے میں آگاہ کیا جس کا مقصد کارپوریٹ پر اثر انداز ہونے والوں کی ایک کمیونٹی بنانا ہے جو انڈس اسپتال اور ہیلتھ نیٹ ورک کے لیے ایک پائیدار وسیلہ (اپنے کسٹمر بیس اور ملازمین کے درمیان سے) قائم کرنے کی راہیں کھولنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ حاضرین نے صحت کی دیکھ بھال میں بہترین کارکردگی کو سب تک پہنچانے میں نیٹ ورک کی مستقبل کی کوششوں کی حمایت کرنے کا اعادہ کیا۔