اتوار, جون 22, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ ایلومنائی گالا ڈنر کا انعقاد

لاہور : کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ ایلومنائی گالا ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔چھٹے سالانہ ایلومنائی گالا ڈنر کی تقریب تاریخی لائبریری ہال پٹیالہ بلاک کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد کی گئی. تقریب میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسرز، اساتذہ اور ایلومنائیز کو ایوارڈز سے نوازا گیا ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پروفیسر عبدالحفیظ خان، پروفیسر محمد زبیر، ڈاکٹر محمد یقین کو دکھی انسانیت کی خدمت اور متعلقہ شعبوں میں بہترین خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں سابقہ پرنسپل کنگ ایڈورڈ پروفیسر خواجہ محمد صادق حسین، صدر سی پی ایس پی پروفیسر محمد شعیب شفیع, نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور سرجن جنرل پاکستان لیفٹینٹ جنرل محسن قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ارشاد حسین قریشی، پروفیسر اختر سہیل چغتائی، پروفیسر خالد مسعود گوندل موجود تھے اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر محمد امجد نے سرانجام دئیے۔

تقریب میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی قابل فخر ایلومینائی کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں وائس چانسلر ایف ایم یو پروفیسر ظفر علی چوہدری, وائس چانسلر یو سی ایچ ایس پروفیسر مسعود صادق, پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر ندیم حفیظ, پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری, پروفیسر شہریار احمد شیخ، پروفیسر خلیل رانا، پروفیسر عطیہ خالد ، پروفیسر صفدر شاہ، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری، میجرجنرل مظہر اسحاق، پروفیسر اسد اسلم خان، پروفیسر اے جلیل الدولہ، پروفیسر تحریم فاطمہ، پروفیسر تقیہ سلطانہ عابدی، پروفیسر عامر زمان خان، پروفیسر آئی آے کے ترین، پروفیسر طارق اقبال بھٹہ، پروفیسر رخسانہ چغتائی، پروفیسر عیص محمد، پروفیسر شمشاد رسول اعوان، پروفیسر عمران اکرم صحاف، پرو وی سی پروفیسر اعجاز حسین، پروفیسر محمد نصر اللہ، پروفیسر تابندہ رانا، آئی جی ریلوے راو سردار علی خان، پروفیسر طیفورالسلام گیلانی، پروفیسر عبدالقیوم، ڈاکٹر منظور احمد چوہدری، پروفیسر عامر زمان خان،پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر کرن خورشید ملک، پروفیسر مشرف بیگ، پروفیسر ابرار اشرف، پروفیسر اصغر نقی، پروفیسر بلال محی الدین، پروفیسر مہرالنسا، پروفیسر عارف رشید ملک، پروفیسر منظور احمد، پروفیسر طارق سہیل، پروفیسر ثاقب شفیع، ایم ایس میو ڈاکٹر منیر احمد ملک، سابق ایم ایس میو ڈاکٹر طاہر خلیل، پروفیسر نذیر احمد، ڈاکٹر ریاض ثاقب، ڈاکٹر محمد امیر خان، پروفیسر محمد عمران، پروفیسر احسن نعمان، پروفیسر سائرہ افضل، پروفیسر شہزاد شمس، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، پروفیسر فائزہ بشیر، ڈاکٹر طاہر پرویز سمیت کیمکلولینز کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا ہے جہاں تمام لیجنڈز ایک ہی چھت تلے بیٹھ کر ماضی کی یادوں کو تازہ کر رہے ہیں. ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی خدمت کرنے والے لیونگ لیجنڈ کو لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈ دینے کا مقصد یہ ہے کہ آنے والی نسل ان کی خدمات سے استفادہ حاصل کر سکے۔ بطور وزیر صحت اپنے مادوعلمی کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کیا جائے گا کیونکہ مادرعلمی کا انسان پر بہت احسان ہوتا ہے۔ میں اور سیکرٹری صحت مل کر اپنے مادوعلمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ اس ادارے نے ہمیں بہت کچھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ اگلے سال یہ تقریب افتتاح کے بعد نیو کیمپس مریدکے نارووال روڈ میں منعقد ہو۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے یونیورسٹی میں جاری طبی، تحقیقی اور ترقیاتی منصوبوں بارے شرکاء کو آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ایلومنائیز کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا ہے تا کہ آگے بھی یہ روایت برقرار رہ سکے سرجن جنرل پاکستان لیفٹینٹ جنرل ڈاکٹر محسن قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی مادرعلمی اور عظیم طبی درسگاہ میں آ کر میں بے حد مشکور ہوں میں نے پروفیسر حفیظ خان سے بہت کچھ سیکھا، پروفیسر زبیر میرے استادوں میں سے ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میں طبی تعلیم و تحقیق کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی بہت اعلٰی کیا جاتا ہے یہاں آ کر دوبارہ زمانہ طالبعلمی کے دن یاد آ گئے۔مجھے اس ادارے نے ہہت کچھ دیا میں آج اپنے اساتذہ اکرام کے ساتھ بیٹھ کر اور مل کر بے حد خوش ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایک بار کیمکولین ہو جائیں تو آپ کہیں بھی جائیں ہمیشہ کیمکولین ہی رہتے ہیں اور اسی نام سے پہچانے جاتے ہیں۔

سکرٹری سپشلائذڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا تھا کہ آج ہم جہاں پر بھی ہیں اس کا سہرا ہمارے اساتذہ کو اور مادرعلمی کو جاتا ہے آپ نے ہماری تعلیم و تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کیمکولینز سول سروسز میں بھی اپنا نمایاں مقام قائم رکھے ہوئے ہیں۔ میری خواہش ہو گی کہ ذیادہ سے ذیادہ اپنے مادرعلمی کی خدمت کروں اور اپنی تمام تر توانائیاں اور کاوشیں اپنے مادوعلمی کے لئے وقف کروں ۔

صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر محمد شعیب شفیع کا کہنا تھا کہ آج کا دن میرے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے۔ خواجہ محمد صادق حسین کے میرے والد سے بڑھ کر مجھ پر احسانات ہیں۔ میں آج جس مقام پر ہوں اپنے اساتذہ کی بدولت ہوں، اس موقع پر انہوں نے بطور صدر سی پی ملک کے لئے خدمات پر بھی روشنی ڈالی۔

پروفیسر خواجہ محمد صادق حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو یہ ذہن نشین کرنا لینا چاہیے کہ آج ہم شعبہ طب میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو سراہنے کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں میں مبارکباد دیتا ہوں جن کو لائف ٹائم ایچویمنٹ ایوارڈز کے لئے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیمکولینز اس سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے کی صلاحیتیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہیں میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو آگے کی زندگی میں بھی نوبل انعامات سے نوازے۔

اس موقع پر مادوعلمی کے لئے بہترین خدمات دینے اور ادارے کی تعمیر و ترقی میں جن کی شرکت رہی سراہا گیا، جن میں ڈاکٹر مقبول احمد اور پروفیسر تقیہ سلطانہ عابدی کی خدمات قابل ذکر ہیں ۔ جبکہ حال ہی میں ریٹائرڈ فیکلٹی ممبران کو یادگاری شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔

تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر ایف جے ایم یو پروفیسر خالد مسعود گوندل نے شرکاء کو اس شاندار و یاد گار تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا جبکہ شرکاء اور پروفیسر خالد مسعود گوندل کی جانب سے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز کو ایلومنائی گالا ڈنر کے کامیابی سے انعقاد پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس شاندار تقریب کے انعقاد کا سہرا پروفیسر محمود ایاز، پروفیسر محمد امجد اور نوجوان کیمکولین ڈاکٹر سلمان کاظمی کو جاتا ہے۔ حال ہی میں فوت شدگان جن میں سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ممتاز حسن اور دیگر جن کا تعلق کنگ ایڈورڈ سے تھا ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا بھی کروائی گی۔