ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سرفراز سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کئی کھلاڑیوں کے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز، محمد حفیظ، نسیم شاہ، افتخار احمد نے بھی کینسر سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی۔

بچوں نے کرکٹ اسٹارز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور اُن کے ہمراہ تصویریں بنوائیں۔بچوں نے اس موقع پر کرکٹرز سے بات چیت کی اور اُن سے آٹوگراف بھی لیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں نے بچوں کو دستخط شدہ بیٹ اور اپنی ٹیم کی شرٹس بھی دیں۔