ہفتہ, جون 21, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

سیلاب زدگان کے لئے مچھر دانیوں میں کرپشن ؛ غیر سرکاری و سماجی تنظیموں کا کاروائی کے لئے رابطہ

کراچی (رپورٹ : عمران پیرزادہ) ڈی ایچ او کورنگی ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ متعدد غیر سرکاری تنظیموں نے سینئر طبی تحقیقاتی صحافی عمران پیرزادہ سے رابطہ کرکے مچھر دانیوں کی اشاعت کی تفصیلات حاصل کرنے سمیت تمام شواہد اور ڈی ایچ او کورنگی ڈاکٹر عبدالحئی کی کال ریکارڈنگ حاصل کرنے کیلئے تحریر طور پر درخواست جمع کرادی۔

نمائندہ آغاز کو سماجی تنظیموں کے صدور و جنرل سکریٹریز کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ سے متعلق خورد برد کرنے والے افسران کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے بعدازاں ان افسران کے خلاف بدعنوانیوں کی تحقیقات کرنے والے اداروں سمیت اعلیٰ عدالتوں سے بہت جلد رجوع کیا جائیگا تاہم ان این جی اوز نے سینئر صحافی کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف ہم آواز ہو کر کام کرنے کی اُمید ظاہر کی ہے۔

واضع رہے کہ عمران پیرزادہ نے چند ماہ قبل ڈی ایچ او کورنگی ڈاکٹر عبدالحئی کھوسو سے مچھر دانیوں کی فروخت کے حوالے سے موقف دریافت کیا تھا جس پر ڈاکٹر عبدالحئی کا کہنا تھا کہ مجھے سیکریٹری صحت سے 7 سو مچھر دانیاں موصول ہوئی تھی جس میں سے سیکریٹری صحت سید ذوالفقار علی شاہ نے حسنین نامی شخص کے ذریعے 4 سو مچھر دانیاں واپس منگوا لیں تھی