کراچی (رپورٹ : عمران پیرزادہ) وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر ضلع غربی میں بیک وقت دو اہم زچگی و بچگیسینٹرز کا افتتاح کردیا گیا۔ اس اثناء میں ضلعی سربراہ غربی ڈاکٹر سلمان احمد کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرِ صحت کی خاصہدایت پر ضلع غربی میں دو جگہ بچگی و زچگی سینٹرز کا قیام کیا گیا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس وقت ضلع غربی کو صحت کےحوالے سے مکمل فعل کردیا گیا ہے جبکہ مریضوں کو ڈسپنريز سے تمام ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر سلمان نے کہا کہ لوگوں کو قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش کی نگہداشت کی موثر خدمات فراہم کرنے کے لیے محکمہ صحتنے منگھوپیر اور اورنگی ٹاؤن میں بالترتیب سرکاری سہولیات میں دو لیبر رومز قائم کیے ہیں۔ یاد رہے کہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ویسٹ ڈاکٹر سلمان سے کہا تھا کہ وہ ضلعی وسائل کوبروئے کار لاتے ہوئے یہ سہولیات قائم کریں۔
اورنگی ٹاؤن اربن ہیلتھ یونٹ 15 گائنی سینٹر کا افتتاح ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی نے کیا جبکہدوسرے گائنی سینٹر منگوپیر رورل ہیلتھ سینٹر کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر سلمان نے ڈاکٹر لجپت کمار طاہر راجپوت سمیت ڈی ایچ او آفس کے تمام عملہ کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے منگوپیر اوراورنگی ٹاؤن کے عوام کو مبارک باد پیش کی
ڈاکٹر سلمان نے وضاحت کی کہ محکمہ صحت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ادویات اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لیے 20 لاکھ روپے کی منظوری دی تھی تاہم ان کے پاس کافی مقدار میں ادویات دستیاب ہونے کی وجہ سے، انہوں نے اس بجٹ کو دو لیبررومز کے ساتھ ساتھ بنیادی ہیلتھ یونٹس اور دیگر UHCs کے لیے قبل از پیدائش اور بعد از پیدائش کی دیکھ بھال کی خدمات فراہمکرنے کے لیے درکار ادویات اور آلات کی خریداری کی ہدایت کی۔