کراچی (رپورٹ : مانک کنگرانی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ایشیا میں پہلی جدید ترین مینٹل ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی قائم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے 150 برس قدیم ادارے سرکائوس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری حیدرآباد میں او پی ڈی کی رونمائی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں سرکائوس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری حیدرآباد میں ایشیا کی پہلی جدید ترین مینٹل ہیلتھ آف یونیورسٹی قائم کی جائیگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سر کائو س جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری حیدرآباد مکمل طور جدید ترین بنیادوں پر کام کرے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے مذید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا آٹرم اسکول کام کر رہا ہے۔150 برس قدیم سر کائوس جی انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری حیدرآباد کو جدید سے جدید ترین بنانے کہ لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر صوبائی وزیر بورڈز و یونیورسٹیز اسماعیل راہو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی بھر پور کوشش ہے کہ ان منصوبوں کو یقینی بنایا جائے ۔