جمعہ, جون 20, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

ڈاکٹریاسمین راشد کی ہیلتھ پروفیشنلز کو زیادہ سے زیادہ بلاسودقرضے فراہم کرنے کی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ہدایت

لاہور : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا 33واں بورڈ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری واجدعلی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس شاہدہ فرخ، ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن عامرحسین غازی، پروفیسرمحمودشوکت و مختلف محکمہ جات کے دیگربورڈممبران نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران ہیلتھ پروفیشنلزکو زیادہ سے زیادہ بلاسودقرضے فراہم کرنے پرپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کوسراہا۔ ایم ڈی پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن عامرحسین غازی نے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو ادارہ کی کارکردگی پیش کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجا ب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی کوتسلی بخش قراردیا۔ بورڈاجلاس کے دوران 32ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔ بورڈاجلاس کے دوران 84ویں فنانشل اینڈ ٹیکنیکل اجلاس کے منٹس کی منظوری دے دی گئی۔

بورڈاجلاس کے دوران 8ویں ایچ آر کمیٹی کے منٹس کی منظوری دے دی گئی اجلاس کے دوران وفات پاجانے والے لونیزکیلئے اینڈوومنٹ فنڈقائم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ بورڈاجلاس کے دوران ملازمین پرپیڈا ایکٹ 2006 کے اطلاق کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ملازمین کی مدت ملازمت میں مزیدتین سال کی توسیع کی اجازت دے دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیلتھ پروفیشنلزکو زیادہ سے زیادہ بلاسودقر ضے جاری کئے جارہے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی 2018 سے اب تک پنجاب میں 790 ہیلتھ پروفیشنلزکو باعزت روزگارکیلئے بلاسودقرضے جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی 2018سے اب تک ہیلتھ پروفیشنلز کو 93 کروڑروپے سے زائد کے بلاسودقرضے جاری کئے گئے ہیں۔

پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی 2022 سے اب تک 45 ہیلتھ پروفیشنلزکوبلاسودقرضے جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی 2022سے اب تک ہیلتھ پروفیشنلز کو ساڑھے پانچ کروڑروپے سے زائد کے بلاسودقرضے جاری کئے گئے ہیں۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جولائی  2018 سے اب تک ہیلتھ پروفیشنلزکو بلاسودقرضوں کے ذریعے پانچ ہزارسے زائد بے روزگارافرادکو روزگارحاصل ہواہے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کوزیادہ سے زیادہ ہیلتھ پروفیشنلز کو بلاسودقرضے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو روڈشومنعقدکروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔