لاہور : پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ چارہفتوں میں صوبہ بھر کے 29 اضلاع میں کارروائیاں کر تے ہوئے 345اتائیوں کے کاروبار سیل کر دیے۔
کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق اور شکایات پربھی کی گئی کارروائیوں میں 1,706 علاجگاہوں پر چھاپے مارے گئے اوراِن میں سے 441 پر اتائیت کے غیرقانونی کاروبارتبدیل پائے گئے۔ دوسری جانب 108مراکز پر مستند معالجین نے مریضوں کوعلاج معالجہ شروع کر دیاہے۔
کمیشن کی ٹیموں نے پولیس کے ساتھ ملکر جن شہروں میں کارروائی کی، ان میں سب سے بڑا کریک ڈاؤن لاہور میں 231 مراکز پر چھاپے مار کے 45 اتائیوں کے کاروبار سربمہرکیے گئے۔دوسرے شہروں میں کی گئی نمایاں کارروائیوں میں شیخوپورہ میں 24، بہاولنگر21، ننکانہ صاحب 20، راولپنڈی18، ملتان 17، اوکاڑہ اور جہلم ہر ایک میں 15 اتائیت کے اڈے بھی شامل ہیں۔
لاہور میں ہیلتھ ویژن لیب،رانا کلینک، محمود کلینک، ہیلتھ لائن فارمیسی، جینوم کولیکشن سنٹر، شاہین لیب، عبدالسلام کلینک، علی پولی کلینک، بابر میڈیکل سٹور، فاطمہ میڈیکل سنٹر، نذیر کلینک، شریف کلینک، عرفان کلینک، اعجازکلینک، شاہین کلینک ودیگر بند کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کمیشن نے اب تک ایک لاکھ43ہزار سے زائد علاجگاہوں پر چھاپے مارکر 40,532 اتائیوں کے کاروبار بند کر دیے ہیں جبکہ 33,689 غیرقانونی دکانوں پر نئے کاروبار شروع کر دیے گئے ہیں۔