جمعہ, دسمبر 13, 2024

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

غلاظت اور ناقص انتظامات پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا سروسز اسپتال لاہور کو نوٹس

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سروسز ہسپتال انتظامیہ کو فراہمی صحت کے کم از کم معیارات پر عمل درآمد نہ کرنے پر مزید کارروائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔نوٹس کے مطابق انتظامیہ کو تعمیل شواہد کے ساتھ مقررہ وقت پر پی ایچ سی کی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کمیشن نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کی خصوصی انسپیکشنز کیں، جوکہ معیارات کے مسلسل نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے کی جا تی ہیں۔ ان شعبہ جات میں ایمرجنسی اور اس کے آپریشن تھیٹرز، بلڈ بینک اور ڈینگی مینجمنٹ کے علاوہ ہسپتال کا مجموعی معائنہ بھی شامل تھا۔

معائنہ کے دوران متعدی اور غیر متعدی فضلہ کی آمیزش، ہسپتال کے کئی حصوں میں لٹکتی ہوئی ڈھیلی تاریں، اورنکاسیِ آب و صفائی کا انتہائی ناقص انتظام پاگیا۔ دوسری جانب ہسپتال کے فضلہ کو کھلے آسمان تلے رکھاگیا تھااورییلو روم بھی غیر فعال تھا جبکہ مچھروں کی ممکنہ افزائش کی کئی جگہیں بھی دیکھی گئیں۔

ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں معائنہ کرنے والی ٹیم نے ایمرجنسی ایس او پیز پر عدم توجہی اور عدم عملدرآمد پایا۔ اس کے آپریشن تھیٹرز میں عام لوگ آزادانہ گھوم رہے تھے، اور سنٹرل ایئر کنڈیشن مکمل طور پر فعال نہ ہونے کی وجہ سے سرجری کھلے دروازوں کی جا رہی تھی۔

ناقص صفائی کے علاوہ سویب کلچر کی رپورٹس معائنہ کے وقت دستیاب نہیں تھیں۔ بلڈ بینک میں خون کی منتقلی کے لیے رضامندی کے نامکمل فارم پائے گئے جبکہ انسپیکن کے وقت ٹرانسفیوژن ری ایکشن رجسٹر بھی دستیاب نہیں تھا۔

Avatar