پیر, جنوری 6, 2025

متعلقہ خبریں

یہ بھی دیکھیں

کراچی میں رواں سال ڈینگی وائرس سے 27 ہلاکتیں رپورٹ

کراچی میں رواں سال ڈینگی وائرس سے 27 ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ انکشاف وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے پیر کو ایک پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تک محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ سرکاری اعداد وشمار کےمطابق کراچی میں ڈینگی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 11 تھی لیکن پیر کو وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ کراچی میں ڈینگی وائرس سے 27 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں سے ڈیٹا لیا جارہا ہے جس سے یہ ہلاکتیں سامنے آئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ڈینگی وائرس کے کیسز زیادہ ہیں لیکن سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز بہت زیادہ ہیں اوررواں سال اب تک تقریباً 14 ہزار افراد ملیریا سے متاثر ہوئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈینگی وائرس سے اب تک 5ہزار 23افراد متاثر ہوئے جس پرکراچی کے اسپتالوں میں 353بستروں کو مختص کیا ہے جن میں سے 140 بستروں پر مریض ہیں جبکہ 193بستر خالی ہیں ۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ اگر ایک اسپتال بھر جاتا ہے تو مریضوں کو دوسرے اسپتال بھیجتے ہیں جہاں بستر خالی ہیں لیکن مریضوں کی بھی ترجیحات ہوتی ہیں کہ مخصوص اسپتال جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے ان کےلئے اسپتالوں میں خاطر خواہ بستر موجود ہیں ۔

Avatar