محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ڈینگی ہاٹ سپاٹس والے علاقوں میں خصوصی سرویلنس مہم جاری ہے ۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا کوئی کنفرم کیس سامنے نہیں آیا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں29138 مقامات پرسرویلینس کی کاروائیاں کی گئیں اور دس مقامات سے ڈینگی لاروا کی موجودگی کنفرم ہوئی۔ ڈینگی لاورا والے مقامات پر لاروا ختمکرنے کے لئے سپرے سمیت ہر طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیش بورڈ کے اعدادوشمار کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرکے ڈینگی لاروا کو تلفکیاجا رہا ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں صوبہ بھر میں ڈینگی کا کوئی مریض ہسپتال میں داخل نہیں ہوا۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق جنوری 2021سے اب تک صوبہ بھر سے45 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیںڈینگی سرویلینس میں مزید بہتری لا رہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں مانیٹرنگ بڑھا ئی جا رہی ہے ۔ ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کےسرویلنس ٹیسٹنگ بڑھا دی گئی ہے ۔ مون سون سے پہلے تمام مقامات سے لاروا کی تلفی نہایت اہم ہے ۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عوام سے گزارش ہے کہ اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگیوائرس سے حفاظت یقینی بنائیں اپنے گھروں میں ائیر کولرز، واٹر ٹینک، ٹائرز اور دیگر جگہوں پر پانی زیادہ دیر کھڑا نہ ہونے دیں-
انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک والی ٹیمیں اپنے اپنے فرائض بخوبی نبھائیں۔ ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے پر رہنمائی کے لئے 1033پر رابطہ کریں۔